اعظم گڑھ: اترپردیش میں اعظم گڑھ کے مہاراج گنج علاقے میں آج بدمعاش دن دہاڑے بینک سے ساڑھے چھ لاکھ روپئے لوٹ کر فرار ہوگئے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار تین بدمعاش دوپہر رگھوپور میں واقع بینک آف بڑودہ کی شاخ پر پہنچے اور بینک کے سامنے جم کر فائرنگ کی۔ اس سے وہاں افراتفری مچ گئی جس کا فائدہ اٹھا کر بدمعاش بینک کے اندر چلے گئے اور ملازمین کو بندوق کی نوک پر یرغمال بنا لیا۔ اس کے بعد خزانچی سے چھ لاکھ 45 ہزار روپئے لوٹ کر فرار ہوگئے ۔اس واقعہ سے علاقہ مین سنسنی پھیل گئی۔ پولیس جائے واقعہ پر پہنچ کر معاملے کی تفتیش کر رہی ہے ۔