اورنگ آباد:بہار میں اورنگ آباد ضلع کے رفیع گنج تھانہ علاقے میں کل دیر رات شرادھ پروگرام میں کھانا کھانے سے 60 سے زائد افراد بیمار ہو گئے ۔
ایک سرکار اہلکار گلزاري پنڈت نے آج بتایا کہ کوٹوارا گاؤں کے رام ولاس پاسوان کے گھر شرادھ کے بعد کھانا کھانے سے 60 سے زائد لوگ بیمار ہو گئے ۔
انہوں نے بتایا کہ زہریلا کھانا کھانے سے انہیں قے اور دست کی شکایت کے بعد رفیع گنج پرائمری ہیلتھ سنٹر کے علاوہ کچھ لوگوں کو نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
مسٹر پنڈت نے بتایا کہ بیمار لوگوں میں کچھ خواتین بھی شامل ہیں اور سبھی خطرے سے باہر ہیں۔ پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے ۔