نئی دہلی:حکومت نے 50،000 کروڑ روپے سے زائد قرض کا بوجھ تلے دبے پبلک سیکٹر کی ایئر لائنزکمپنی ایئر انڈیا میں 49 فیصد غیر ملکی راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی منظوری دے دی ہے ۔
یہ فیصلہ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت ایک کابینی اجلاس میں کیا گیا۔ اس سے ایر انڈیا کی سرمایہ کشی میں غیر ملکی کمپنیاں بھی بولی لگاسکیں گی۔ انہیں حکومت کی ایئر لائنز کمپنی میں سرمایہ کاری کے لئے پہلے منظوری لینی ہوگی ۔