افغانستان کے صوبے قندھار کے ایک ہسپتال میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
افق کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے قندھار کے ایک ہسپتال میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ صوبائی گورنر کے ترجمان کے مطابق دونوں حملہ آور ڈاکٹروں کے بھیس میں تھے، ہلاک ہونے والوں میں دو حملہ آور وں کے علاوہ ہسپتال کے عملے کا ایک رکن بھی شامل ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہسپتال فلاحی ادارے ریڈ کراس کے زیر انتظام ہے،ریڈ کراس کے مطابق جنوبی افغانستان کا یہ واحد ہسپتال ہے جہاں آپریشن کی سہولت دستیاب ہے۔