بستی: اترپردیش کے بستی میں والٹ گنج تھانے کی پولیس نے آج 22 ممنوعہ جانوروں کو ذبح کرنے کے
لئے لے جاتے وقت دو اسمگلروں گرفتار کیا ہے ۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا ہے کہ سدھارتھ نگر کی جانب سے سنت کبیرنگر ضلع کے سے مریاوا لے جائے جا رہے ممنوعہ
جانوروں سے بھری ایک منی ٹرک بے قابو ہوکر والٹ گنج علاقے کے بیلھسا گاؤں کے پاس الٹ گئی۔ جس سے چار بیلوں، اور
دو گائے کی موت ہو گئی۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے 16 زندہ جانوروں جس میں 13 بیل اور 8 گائے کو برآمد کرکے موقع سے دو جانور اسمگلروں
بلرام پور میں مہراج گنج علاقے کے لوھرولي بڑاگاو رہائشی للن اور سنت کبیرنگر ضلع کے گھنگھٹا علاقے کے مڈپونا رہائشی کرشن مراری
گرفتار کر لیا۔ موقع سے بستی ضلع کا رحمان بنجارہ، سنت کبیرنگر کا اسماعیل اور ریاض فرار ہو گئے ۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے جانور اسمگلروں کے خلاف گئو کشی ایکٹ اور جانوروں پرمظالم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے
اور فرار اسمگلروں کی تلاش کر رہی ہے ۔