نئی دہلی۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تنظیم اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔ مرکزی کابینہ نے اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی غیر سرکاری تنظیم اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کو پانچ سال کے لئے غیر قانونی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج یہاں ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں اس فیصلہ پر مہر لگائی گئی۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تنظیم پر یہ پابندی انسداد غیر قانونی سرگرمی ایکٹ کے تحت لگائی گئی ہے۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تنظیم کی سرگرمیوں کے تنازعات میں گھرنے کے بعد مہاراشٹر کے وزیر اعلی دویندر فدنویس نے ممبئی پولیس کمشنر کو اس تنظیم کی سرگرمیوں کی تحقیقات کرنے اور اس بارے میں رپورٹ دینے کے لئے کہا تھا۔
حکومت اس تنظیم کے سیدھے غیر ملکی چندہ لینے پر پہلے ہی روک لگا چکی ہے۔اس تنظیم پر بیرون ملک سے ملنے والے چندے کا غلط استعمال کرنے کا الزام ہے۔