طلائی تمغہ حاصل کرنے کی اخری امید بھی توٹی
ریو ڈجنیرو۔ ہندوستانی پہلوان یوگیشور دت ریو اولمپک میں پینسٹھ کلو فری اسٹائیل کشتی مقابلہ میں پہلے ہی رائونڈ میں باہر ہو گئے ہیں۔ انہیں منگولیائی پہلوان نے شکست دی۔ یوگیشور سے ہندوستانی کھیل شائقین کو امید تھی کہ وہ طلائی تمغہ جیت کر نئی تاریخ رقم کریں گے۔ لیکن اج ہوئے مقابلہ کے پہلے رائونڈ ہی میں وہ منگولیا کے پہلوان سے ہار کر اولمپک سے باہر ہو گئے۔ اس طرح ہندوستان کی طلائی تمغہ حاصل کرنے کی اخری امید بھی ٹٹ گئی۔ واضح رہے کہ یوگیشور دت نے لندن اولمپک میں کانسے کا تمغہ حاصل کیا تھا لہذا ان سے امید تھی کہ وہ اس بار بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔