یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے ایک فوجی آپریشن کے دوران جارح سعودی عرب کے انتیس ٹینک اور بکتربندگاڑیاں تباہ کردیں۔
المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور رضاکار فورس نے جنوبی سعودی عرب کے جیزان علاقے میں ایک زبردست کارروائی کرتے ہوئے جارح فوج کے انتیس ٹینک تباہ کردیے- اس رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور رضاکار فورس نے بدھ کو الخوبہ اور الشبکہ کے قریب سعودی عرب کے فوجی اڈے پرگولہ باری کی- یمنی فوج نے سعودی عرب کے جیزان علاقے کے جلاح فوجی اڈے کو بھی اپنے حملوں کا نشانہ بنایا-
سعودی عرب نے، چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کے مستعفی و مفرور صدر منصورہادی کی حمایت میں بعض عرب ممالک کا ایک اتحاد قائم کرکے یمن کو اپنے لڑاکا طیاروں کے حملوں کا نشانہ بنا رکھا ہے اوراس ملک کے مختلف علاقوں پر اندھا دھند بمباری کر رہا ہے جس کے نتیجے میں اس ملک کی اکثر بنیادی تنصیبات تباہ ہوگئی ہیں اوریمنی عوام کو بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان پہنچا ہے-