ہم آج اس مضمون میں آپ کو ایسی چند ابتدائی باتیں بتائیں گے، جنہیں پڑھ کر آپ کو اندازہ ہوگا کہ انسان کے خلاء میں جانے کا ابتدائی دور کتنا مشکل تھا،اب کتنا آسان بن چکا ہے اور مستقبل میں یہ مزید کتنا آسان ہوگا۔
اگر کہا جائے کہ خلاء کو تخسیر کرنا یا وہاں جاکر تحقیقات کرنا دراصل روس اور امریکا کے درمیان جاری سرد جنگ کا حصہ تھی تو غلط نہ ہوگا، سرد جنگ کے بھلے ہی دنیا پر کئی گہرے اثرات مرتب ہوئے ہوں، لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ سرد جنگ کی وجہ سے ہی آج دنیا سائنسی ترقی کی سیڑھیاں تیزی سے چڑھ رہی ہے۔
سائنسی و تحقیقی جنگ میں روس نے 1961 میں امریکا کو مات دیتے ہوئے یوری گیگرین کو خلاء میں بھیج کر برتری حاصل کی، جبکہ امریکا کا اپنا مرکری پراجیکٹ کئی طرح کے پیچیدہ تکنیکی مسائل کے باعث اس وقت التواء کا شکار تھا۔