نیویارک : اسرائیلی بستیوں کے خلاف اقوام متحدہ میں تجویز پر رائے شماری ڈونالڈ ٹرمپ کی مداخلت کے بعد ملتوی ہو گئی ہے۔ اقوام متحدہ میں مصر کی جانب سے غربِ اردن میں اسرائیلی بستیوں کے خلاف مجوزہ قرارداد پر ووٹنگ مصر کی ہی درخواست پر اس وقت ملتوی کر دی گئی ، جب امریکی نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اس معاملہ میں مداخلت کی۔ایک امریکی اہلکار کے مطابق امریکہ اس معاملہ میں ووٹ ڈالنے سے گریز کرنے پر غور کر رہا تھا ، جس صورت میں یہ قرارداد منظور ہو جاتی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل تجویز کو پاس ہونے سے روکنے کیلئے صدر براک اوباما سے مایوس اسرائیل نے امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے دستخط کی درخواست کی تھی اور کہا تھا کہ وہ اس سلسلے میں اپنے اثرو رسوخ کا استعمال کریں۔
اوباما انتظامیہ نے سلامتی کونسل میں اسرائیل کے خلاف تجویز پر اپنے ویٹو کے حق کا استعمال نہ کر کے کونسل سے غائب رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔پہلے اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے اوباما سے دستخط کی اپیل کی تھی۔اسرائیل کے افسروں نےکل اس معاملے میں ٹرمپ کی عارضی انتظامی ٹیم کے افسروں سے رابطہ کیا۔
https://www.naqeebnews.com