وشاکھاپٹنم:مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی آندھراپردیش کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔وشاکھا پٹنم میں بریکس کانفرنس میں شرکت کیلئے آمد پر بی جے پی کے لیڈروں اور کارکنوں کی جانب سے ایر پورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا ۔ ایرپورٹ سے بھاری ریلی نکالی گئی ۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وینکیا نائیڈو نے کہا کہ آندھراپردیش کو خصوصی درجہ سے سرمایہ کاروں کا کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ سرمایہ کاری کرنے والے یہ نہیں دیکھتے کہ ریاست کو خصوصی درجہ ہے یا نہیں