ایس ایس پی، ایس پی اور سی سمیت سات معطل
لکھنو۔ بلند شہر میں ماں بیٹی سے گینگ ریپ معاملے میں اترپردیش حکومت نے بلند شہر کے ایس ایس پی ویبھ کرشن، ایس پی سٹی، انسپکٹر اور سرکل افسر کو معطل کر دیا ہے. اس کے علاوہ دو داروغہ کو بھی معطل کیا گیا ہے. ان سب پر تحقیقات میں غفلت برتنے کا الزام ہے. لاپرواہی کہاں برتی گئی اس کی جانچ ایس پی کرائم غازی آباد کریں گے. اس معاملے میں 350 پولیس اہلکاروں کی ٹیم تحقیقات میں مصروف ہے.