واشنگٹن:امریکہ میں جولیا نامی طوفان فلوریڈا صوبہ کے شمال مشرقی حصہ کی طرف بڑھ رہا ہے ۔امریکہ کے قومی طوفان مرکز کی جانب سے جاری وارننگ میں بتایا گیا ہے کہ فلوریڈا کی سرحد سے لگے جارجیا صوبہ سے تقریباً 100 کلومیٹر دور برسوک علاقہ میں 65 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں ۔طوفان مرکز نے فلوریڈا کے پورٹ وڈرا ساحل سمندر اور جارجیا کے شمالی حصہ میں بہنے والی الٹا ماہا ندی کے علاقہ میں بھی طوفان سے خبردار کیا گیا ہے ۔