ملائم سنگھ، وزیر اعلیٰ اور شیو پال کی تعزیت
لکھنو۔ راشٹریہ لوک دل کے ریاستی صدر اور ساقب وزیر زرارعت منا سنگھ چوہان کا اج ایس جی پی جی ائی میں انتقال ہو گیا۔ اکسٹھ برس کے منا سنگھ ڈینگو سے متاثر تھے۔ انہیں ستائیس برس سے بخار تھا۔ منا سنگھچوہان کے انتقال پر وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو، سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سننگھ یادو، سینئر وزیر شیو پال سنگھ یادو نے شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں مذکورہ لیڈروں کا کہنا ہے کہ منا سنگھ چوہان کے انتقال سے کسانوں اور غریبوں کے لئے جد و جہد کرنے والا لیڈر اب ہمارے درمیان سے چلا گیا ہے۔ انکے انتقال سے جو خلا پیدا ہو گیا ہے اسکا پر ہونا مشکل ہے۔ فیض اباد کےسوہال قصبہ میں ١٩٥٥ میں پیدا ہوئے منا سنگھ چوہان ٢٠٠٥ میں وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ یادو کی سربراہی میں وزیر زراعت تھے۔ انکے انتقال پر چودھری اجیت سنگھ اور جینت چودھری سمیت ریاست کی سبھی سیاسی پارٹیوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
منا سنگھ کو کئی روز سے بخار تھا۔ انفیکشن کے بعد انہیں پی جی ائی میں داخل کیا گیا تھا جہاں اج انہوں نے اخری سانس لی۔انکی لاش کو پی جی ائی سے پارٹی کے ریاستی دفترت لایا گیا جہاں سے اسے انکے ابائی گائو سوہاول، فیض اباد لے جایا جائے گا جہاں انکی اخری رسوم ادا کی جائیں گی۔