عائشہ سعید  نے کیا انڈین اسٹیٹیکل سروس میں ٹاپ

غربت کو مات ، الہ آباد کا نام روشن کیا
ayesha syedیوں تو مسلم بچیاں سماج کے مختلف میدانوں میں اپنی صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کر رہی ہیں ، لیکن الہ آباد کی عائشہ سعید نے سول سروس کی مشکل ترین سمجھی جانے والی برانچ انڈین اسٹیٹیکل سروس ( آئی ایس ایس ) میں پہلی مرتبہ پورے ملک میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔عائشہ سعید نے یہ غیر معمولی کامیابی انتہائی معاشی مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے حاصل کی ہے ۔عائشہ سعید کی محنت اور لگن کی ہر کوئی تعریف کر رہا ہے ۔
کل تک ایک گمنام لڑکی کے طور سے زندگی گزارنے والی الہ آباد کی عائشہ سعید آج ملک کا ایک معروف نام بن گیا ہے ۔عائشہ سعید پہلی ایسی مسلم خاتون بن گئی ہیں ، جس نے انڈین اسٹیٹیکل سروس کے امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔
غیر معمولی ذہانت کی حامل عائشہ سعید نے یہ انتہائی مشکل مرحلہ صرف ایک بار میں ہی حاصل کرلیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *