غازی پور:اترپردیش میں غازی پور کی قومی شاہراہ غازی پور-حاجی پور کٹھواں موڑ پر منی ٹرک کے پل سے ٹکرا جانے سے تین خواتین سمیت پانچ مزدوروں کی موت ہوگئی۔پولیس سپرنٹنڈنٹ رام کشور ورما نے بتایا کہ کل دیررات بلیا سے ایک منی ٹرک الہ آباد جارہا تھا۔تیز رفتار سے آرہے ٹرک ڈرائیور بیریئر کے اوپر والے گاڈر کی اونچائی کو سمجھچ نہیں سکا اور اس سے ٹکرا گیا،جس سے ٹرک کے اوپر بیٹھے مزدور پتے کی طرح ہوا میں اڑ گئے ۔چار مزدوروں کی موت موقع پر ہی ہوگئی جبکہ شدید طور پر زخمی ایک مزدور کو علاج کے لئے اسپتال لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی بھی موت ہوگئی۔