انہوں نے کہا کہ موبائی فون پر کسٹم ڈیوٹی پندرہ فیصد سے بڑھا کر بیس فیصد‘ اس کے کچھ کل پرزوں پر دس فیصد سے بڑھا کر پندرہ فیصد کردیا گیا ہے۔ جبکہ ایل سی ڈی ٹیلی ویزن کے بارہ خصوصی کل پرزوں پر دس فیصد کا کسٹم ڈیوٹی لگایا گیا ہے۔
بجٹ تقریر میں کہا گیا ہے کہ ان اقدامات سے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی ۔ دراصل ان سے درآمد شدہ مصنوعات کے مقابلے میں گھریلو پیداوار سستے ہوجائیں گے اور اس نتیجے میں ان صنعتوں کو فروغ ملے گا۔