ہم شری رام نہیں، جوساتھ کھانا کھانے سے دلت پاک ہوجائیں گے: اوما بھارتی

چھترپور: بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کے دلتوں کے گھر جاکر کھانا کھانے کے درمیان مرکزی وزیر اوما بھارتی نے ایک بے حد حیران کرنے والا قدم اٹھایا ہے۔ اوما بھارتی نے دلتوں کے ساتھ سماجی ہم آہنگی کے لئے کھانا کھانے سے انکار کردیاہے۔

 

چھتر پور کے نوگاوں کے ددری گاوں میں پہنچیں اوما بھارتی نے اسٹیج سے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سماجی ہم آہنگی کے لئے منعقدہ لنچ میں کھانا نہیں کھائیں گی۔

وہ دلت کے گھر کھانا کھانے کی جگہ اپنے گھر پر دلتوں کو کھانا کھلائیں گی اور ان کے گھر کے لوگ دلتوں کے جوٹھے برتن اٹھائیں گے۔ اوما نے کہاکہ میں “میں بھگوان رام نہیں کہ ان کے ساتھ کھانا کھائیں گے تو وہ پاک ہوجائیں گے”۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *