نئی دہلی : مولانا عبید اللہ خاں اعظمی، سابق جنتا دل آج کانگریس کے سرکردہ رہنماؤں غلام نبی آزاد اور سنجے سنگھ کی موجودگی میں کانگریس میں شامل ہوگئے۔ مولانا اعظمی 18 سال تک پارلیامنٹ کے رکن رہ چکے ہیں۔ عبید اللہ خاں اعظمی نے جنتا دل کی طرف سے 1990-96 کے دوران اترپردیش اور 1996 اور 2002 کے دوران جھارکھنڈ کی نمائندگی کی ۔ اور 1992-96 کے دوران عبید اللہ خاں اعظمی جنتا دل کے سکریٹری تھے اور بعد میں اس کے سینئر نائب صدر بنے۔
اردو اور عربی کے عالم مولانا اعظمی 11 مارچ 1949 کو اترپردیش کے خالص پور گاؤں میں پیدا ہوئے ۔ عبید اللہ خاں اعظمی ایک اچھے مقرر ہیں اور اپنی شعلہ بیان سیاسی اور مذہبی تقاریر کے لئے مشہور ہیں۔ ملک کی سب سے قدیم سیاسی پارٹی کا رکن بننے کے اسباب کا ذکر کرتے ہوئے مولانااعظمی نے کہا کہ کانگریس ایک مثالی پارٹی ہے سیکولرازم اس کی شناخت ہے اور اس کی ہمیشہ سے یہ پالیسی رہی ہے کہ الیکشن میں خواہ کامیابی ملے یا ناکامی مگر اس کی اقدار اور اصولوں کو کبھی ترک نہ کیا جائے۔ کانگریس میں مولانا اعظمی کی شمولیت پر مسٹر آزاد نے کہا کہ مولانا اعظمی ایک سیکولر رہنما ہیں اور کانگریس کو ہمیشہ ایسے ایماندار سیاست دانوں کی تلاش رہی ہے اور پارٹی کوان کی شمولیت سے یقینی طور پر فائدہ پہنچے گا۔ عبید اللہ اعظمی اپنی شعلہ بیانی کے لئے مشہور ہیں۔ کاکنگریس میں انکے +نے کا ایک سبب یہ بتایا جا رہا ہے کہ انہیں شاید پارٹی راجیہ سبھا بھیج دے۔