واشنگٹن:امریکہ کے مین صوبے کی سینیٹر سوسن کولنز نے کہا ہے کہ صدر کے عہدے کے لئے وہ ریپبلکن
امیدوار اور اپنے اتحادی ڈونالڈ ٹرمپ کے حق میں ووٹنگ نہیں کریں گی۔
محترمہ کولنز نے کہا، ”یہ ہلکے میں لیا گیا فیصلہ نہیں ہے ۔ میں تمام عمر ریپبلکن رہی ہوں لیکن ڈونالڈ ٹرمپ میں ملک کو تقسیم
سے بچانے کے لئے تاریخی ریپبلکن اقدار کا فقدان ہے ”