واشنگٹن:امریکی عہدہ صدارت کے لئے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کی خیراتی تنظیم ڈونالڈ جے ٹرمپ کی جانچ اٹارنی جنرل کررہے ہیں ۔پولی ٹیکو نیوز کے نیویارک اٹارنی جنرل ایرک سکینے ایڈرمن کی سی این این کے ساتھ کل ہوئی بات چیت کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔انہوں نے کہا کہ ڈونالڈ جے ٹرمپ فاؤنڈیشن کی جانچ شروع کی گئی ہے ۔ ہم اس حقیقت کی تفتیش کررہے ہیں کہا ڈونالڈ جے ٹرمپ فاؤنڈیشن خیراتی تنظیم چلانے کے معاملہ میں قانون پر پوری طرح عمل کررہی ہے یا نہیں۔