ناگپور : مہاراشٹر میں وردی پر حملے کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ حکومت کے لاکھ دعوے کے باوجود حملے رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں ۔ تازہ معاملہ ناگپور کا ہے ، جہاں ایک ہیڈ كنسٹبل پرکاش بارگے پر ایک نوجوان نے ہیلمٹ سے حملہ کردیا ، جس میں وہ بری طرح زخمی ہو گیا ۔
بتایا جارہا ہے کہ پرکاش بارگے ڈرگ اینڈ ڈرائیو کی چیكنگ کررہے تھے ۔ اس دوران انہوں نے ایک گاڑی روکی ، جس میں تین افراد سوار تھے ۔ تینوں نے شراب پی رکھی تھی ۔ ان لوگوں نے ہیڈ كنسٹبل پرکاش پر حملہ کر دیا ۔ اس کے بعد تمام ملزمین فرار ہو گئے ۔ ڈاکٹروں کے مطابق پرکاش کو گہری چوٹیں آئی ہیں ۔
کی خبریں اپنے نیوز فیڈ میں پڑھنے کے لئے پیج لائک کریں
مہاراشٹر میں پھر پولیس اہلکار پر حملہ ، ہیڈ کانسٹبل کو پیٹ پیٹ کر کیا ادھ مرا کیا
خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب مہاراشٹر میں کسی پولیس اہلکار پر حملہ ہوا ہو ۔ اس سے پہلے پولیس اہلکاروں پر حملے ہوچکے ہیں ۔