پریہ کیرالہ کے ضلعے تریچور میں رہتی ہیں اور ان کے والد سینٹرل ایکسائز میں کام کرتے ہیں۔ پریا کی ماں ایک گھریلو خاتون ہیں جبکہ اس کے خاندان میں ایک چھوٹا بھائی اور ان کی دادا دادی بھی ہیں۔
وہ اس وقت مقامی کالج سے بی کام کر رہی ہیں اور یہ ان کی پہلی فلم ہے۔ اس سے پہلے وہ تین مختصر فلموں میں کام کر چکی ہیں اور انھیں اداکاری کا شوق پہلے سے ہے۔