’اس کے لیے میں نے کوئی مشق نہیں کی تھی اور جو ہوا بس آن دا سپاٹ ہو گيا۔ شاٹ کے بعد سب نے کہا کہ اچھا ہوا لیکن یہ پتہ نہیں تھا کہ اتنا اچھا ہوا ہے۔’
اس ویڈیو کے کئی سپوف بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے ہیں جو شرارت انگیز انداز میں بنائے گئے ہیں اور پریا ان سے بھی خوش ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ‘بہت سارے ٹرولز آئے ہیں اور وہ بہت اچھے ہیں۔ بڑی معروف شخصیات کے ساتھ ٹرولز بن رہے ہیں، مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے۔’