سری نگر : کشمیر میں جنگجوؤں کی فائرنگ میں ایک پولیس جوان اور دو شہریوں سمیت چار ہلاک ہو گئے۔ جنوبی کشمیر میں آج رات مشتبہ جنگجوؤں کی فائرنگ میں ایک پولیس جوان ، ایک جنگجو سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے ۔
سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع کلگام کے میر بازار میں سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ایک سڑک حادثہ ہو ا تھا۔
تاہم جب پولیس کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی تو مبینہ طو پر تین جنگجوؤں نے خود کار ہتھیاروں سے اس پر فائرنگ کردی۔ سلامتی دستوں نے اس کا جواب دیا اور اس طرح سے مختصر وقفہ کے لئے جھڑپ ہوئی۔
فائرنگ کے نتیجہ میں ایک پولیس جوان ، ایک جنگجو سمیت چار افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ باقی دو جنگو اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ سلامتی دستوں اور ریاستی پولیس نے حملے کے ذمہ دار مسلح افراد کو پکڑنے کے لئے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کردی ہے۔