دیپکا پڈوکون کی عدم موجودگی میں
دیپکا پڈوکون کے ساتھ معاشقہ کو لے کر موضوع بحث رہنے والے اداکار رنویر سنگھ کا اس مرتبہ ایک ہیروئن نے سرعام بوسہ لے لیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایڈ فلم ‘رنویر چنگس ریٹرن کے پروموشن کے دوران رنویر خود اسٹیج پر لیٹ گئے اور اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے ان کا بوسہ لیا۔ اس ایڈ فلم کو روہت شیٹی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ اسٹیج پر رنویر کے ساتھ تمنا جم کر مستی کرتی نظر آئیں ۔ پریس کانفرنس کے دوران اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے رنویر سنگھ کو سب سے زیادہ ہاٹ ہیرو قرار دیا۔
اپنی ایڈ فلم کے آغاز پر پہنچے رنویر سنگھ اور روہت سے جب دونوں سے ساتھ میں فلم کرنے کو لے کر سوال پوچھا گیا تو رنویر کی خوشی کا ٹھکانا نہیں رہا اور رنویر نے صاف صاف کہا کہ وہ مستقبل میں روہت کے ساتھ ضرور کام کریں گے۔ اس سوال و جواب کے دوران دونوں کی باڈی لینگویج سے صاف ظاہر تھا کہ اس بابت دونوں پہلے ہی اپنی بات چیت کر چکے ہیں۔ خبر وں کے مطابق رنویر اور روہت نے ایک ساتھ فلم کرنے کی پلاننگ ایڈ فلم کی شوٹنگ کے دوران ہی کر لی ہے۔