بم دھماکہ‘ آپریشن‘ 8 فوجیوں سمیت 76 مارے گئے
کابل ۔ کابل میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے ایک اہلکار ہلاک ہو گیا جبکہ طالبان نے قندوز کے ضلع خان آباد پر قبضہ کر لیا ہے۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا حکومتی فوج کے بھاری ہتھیاروں اور فوجی گاڑیوں پر بھی قبضہ کر لیا گیا۔۔ افغان طالبان نے صوبہ ننگرہار کے ضلع حصارک پر بھی کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ افغان فورسز بغلان، پکتیکا اور غزنی میں کارروائی کی افغان وزارت دفاع کے مطابق کارروائی میں 75 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ آپریشن کے دوران آٹھ افغان فوجی بھی مارے گئے۔