برطانوی وزیر خارجہ بورس جونسن کا کہنا ہے کہ شام کی جنگ اپنی خوف ناک صورت میں جاری رہے گی۔ انہوں نے یہ بات پیر کے روز یورپی یونین کے رکن ممالک کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے برسلز پہنچنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
جونسن کا مزید کہنا تھا کہ امریکا ، فرانس اور برطانیہ کی جانب سے شام پر حالیہ فضائی حملوں سے جنگ کی صورت حال تبدیل نہیں ہو گی ، اخباری بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ “ہم یہ بات پورے یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ شامی صدر بشار الاسد نے ابھی تک اپنے پاس کیمیائی ہتھیار رکھے ہوئے ہیں”۔
دوسری جانب جرمنی کے وزیر خارجہ ہائیکو میس نے پیر کے روز برسلز میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شام کے تنازع کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے جس میں خطے کی تمام قوتیں شریک ہوں۔
Pages: 1 2