سیریا۔ پیلمائرا کو نام نہاد دولتِ اسامیہ کے قبضے کے آزاد کرانے کے لیے شام کی سرکاری فوجیں شہر میں داخل ہو گئی ہیں۔ سرکاری میڈیا اور سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ سرکاری فوجیں شہر کے مغرب میں چند کلومیٹر کے فاصلے تک آ پہنچیں ہیں۔ دسمبر میں جہادیوں نے یونیسکو کی فہرست میں شامل اس آثار قدیمہ کی سائٹ پر دوبارہ قبضہ کر لیا تھا اور اس قدیم شہر کے کچھ حصوں کو دھماکوں سے تباہ کر دیا تھا۔
سرکاری سکیورٹی فورسز نے روسی فضائیہ کی مدد سے سال بھر پہلے بھی پیلمائرا سے دولتِ اسلامیہ کے جنگجوؤں کو بھگایا تھا۔ برطانیہ واقع مانیٹرنگ گروپ سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ دولتِ اسامیہ نے یہ علاقہ چھوڑ دیا ہے لیکن خودکش حملہ آور اب بھی یہاں ہو سکتے ہے۔ یونیسکو کے مطابق، عہد روما کا اس قدیم شہر پیلمائرا قدیم ثقافت کے لحاظ سے کافی اہمیت رکھتا ہے۔
شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ نے شام کے قدیم شہر پیلمائرا میں واقع آثارِ قدیمہ میں شامل رومی ایمپفی تھیٹر کے کچھ حصوں کو تباہ کر دیا تھا۔ مارچ 2016 میں جب حکومتی افواج نے پیلمائرا پر قبضہ کیا تھا تو علاقے کو دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں سے پوری طرح پاک نہیں کیا جا سکا تھا اور دسمبر 2016 میں شدت پسند تنظیم اس قدیم شہر پر دوبارہ قابض ہو گئی تھی تاہم اُس وقت یہ دونوں یادگاریں اپنی جگہ پر قائم تھیں۔ دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں نے اپنے پہلے دور میں اس جگہ پر لوگوں کے سر بھی قلم کیے تھے۔