شاملی:اترپردیش میں شاملی کے کاندھلا علاقے میں منگل کو حملہ آوروں نے ایک طالب علم کو گولی مارکر قتل کردیا۔پولیس کے مطابق ڈونگر کے رہنے والے پریانشو (18) چندل لال نیشنل اسکول میں 11 ویں جماعت کا طالب علم تھا۔
صبح کاندھلا قصبے میں واقع کارپوریشن بینک کے نزدیک نامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے اسے گولی مار دی جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی پریانشو کو شاملی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا جہاں اس کی موت ہوگئی۔ پولیس ترجمان کے مطابق معاملے کی جانچ کی جارہی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ اسکولی طلبا کے مابین کسی بات پر تنازع کے سبب یہ واقعہ انجام دیا گیا۔اس واقعہ کے بعد لڑکے کے مشتعل گھروالوں نے دلی۔ سہارنپور قومی شاہراہ کو جام کردیا۔ پولیس افسران کے جانب سے قصورواروں کو جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی کے بعد ہی راستہ کھولا گیا۔پولیس معاملے کی چھان بین کررہی ہے ۔