غازی پور : یوگی آدتیہ ناتھ کی قابل اعتراض تصویر پوسٹ کرنے کے الزام میں اسٹوڈنٹ لیڈر عبدالرزاق کو گرفتار کر لیا گیا۔ اتر پردیش کے غازی پور میں پولیس نے وزیر اعلی آدتیہ ناتھ یوگی کی مبینہ قابل اعتراض تصویر فیس بک پر پوسٹ کئے جانے کے الزام میں لنکا میں واقع پروفیسر کالونی میں چھاپہ مار کر اسٹوڈنٹ لیڈر عبدالرزاق کو گرفتار کیا ہے۔
یہ گرفتاری ہندو یوا واہنی اور بجرنگ دل کے کارکنان کے ہنگامہ کے بعد کی گئی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اتوار کی رات میں کوتوالی میں اکٹھا ہوکر ان تنظیموں کے کارکنان نے عبدالرزاق کی گرفتاری کیلئے کافی ہنگامہ کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ معاملہ وزیر اعلی سے وابستہ ہونے کی وجہ سے ایس پی (سٹی) کیشو پرساد گوسوامی بھی رات میں ہی کوتوالی پہنچے۔ انہوں نے ہندو کارکنوں کو ملزم کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی، تاہم کارکنان پھر بھی ہنگامہ کرتے رہے اور فوری گرفتاری پر بضد رہے۔
بجرنگ دل کے کنوینر اوپیندر کمار سنگھ نے عبدالرزاق کے خلاف تحریر دے کر گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ حالات کو بھانپتے ہوئے پولیس نے پیر کو لنکا واقع پروفیسر کالونی میں چھاپہ مار کر کے عبدالرزاق کو گرفتار کر لیا۔عبدالرزاق کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 499 اور آئی ٹی ایکٹ 66 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
یوگی آدتیہ ناتھ کی قابل اعتراض تصویر پوسٹ کرنے کے الزام میں اسٹوڈنٹ لیڈر عبدالرزاق گرفتار

https://www.naqeebnews.com