وارانسی: اترپردیش کے شہر بنارس کے پڑاو علاقے میں آج ایک مذہبی پروگرام کے دوران بھگدڑ میں کم از کم 15افراد ہلاک اور دیگر دو شدید طور رپر زخمی ہوگئے ۔
لکھنؤ میں واقع پولیس ہیڈکوارٹر سے موصول اطلاع کے مطابق رام نگر کے نزدیک جے گرو دیو کا مذہبی پروگرام چل رہا تھا۔اس دوران راج گھاٹ پل کے نزدیک ایک خاتون کے گرنے کے بعد بھگدڑ مچ گئی اور یک کے بعد دیگرے عقیدت مند گرتے چلے گئے ۔پولیس نے اب تک 15عقیدت مندوں کے مرنے کی تصدیق کی ہے ۔زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایاگیا ہے ۔