انھوں نے کہا کہ ایس پی ہرحال میں بی جے پی کو ہرانا چاہتی ہے ۔اس کے لئے جوبھی کرناہوگا کیا جائیگا۔انکا کہناتھا کہ بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کسان ،پسماندہ لوگ ،دلت ،اقلیتی فرقہ کے لوگ سبھی پریشان ہیں ۔بی جے پی حکومت بنیادی مسئلہ سے توجہ ہٹانے کے لئے مذہبی موضوعات کو آگے بڑھانے میں ابھی سے مصروف ہوگئی ہے ۔
یہی وجہ ہے کہ وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کرناٹک میں بھی ہنومان جی کا ذکر کیا ۔ترقی سے ان لوگوں کا کچھ بھی لینادینا نہیں ہے ۔ ایس پی سے اتحاد کے معاملہ میں کانگریس میں بھی گومگو کی صورتحال ہے ۔
کانگریس کے ریاستی ترجمان دویندر ترپاٹھی نے کہا کہ پارٹی صدر راہل گاندھی کی قیادت میں ریاست کی سبھی 80سیٹوں پر انتخاب لڑاجائیگا۔سبھی سیٹوں پر انتخابی تیاریاں جاری ہیں ۔اتحاد کے سلسلہ میں کسی سے کوئی باست نہیں ہے ،لیکن اتحاد کا اختیار پارٹی کی اعلی قیادت کے پاس ہے ۔