ایس پی صدر اورریاست کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے انتخابات کے بعد کہا تھا کہ کانگریس اور ایس پی کا رشتہ برقراررہے گا ،لیکن حالیہ واقعات کی وجہ سے لگتاہے کہ اب دونوں پارٹیوں کا انتخابی اتحاد شایدہی ہو۔
ایس پی ترجمان اور ریاست کی قانون ساز کونسل کے رکن سنیل یادو کا کہنا ہے کہ انکی پارٹی ریاست کی سبھی 80لوک سبھا سیٹوں پر انتخاب لڑنے کی تیاری کررہی ہے ۔ بوتھ کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں ۔انتخابی انچارج طے کرنے کا عمل جاری ہے ۔اب تک کی تیاریوں سے یہ مانا جا سکتا ہے کہ پارٹی ریاست کی سبھی 80سیٹوں پر امیدوار کھڑاکریگی ،لیکن حتمی فیصلہ کرنے کا حق صدر اکھلیش یادوکو ہے ۔