نئی دہلی: دہلی حکومت نے نریلا سے عام آدمی پارٹی کی خاتون کارکن سونی کی خود کشی کے معاملے کی جوڈیشیل انکوائری کا حکم دیا ہے ۔
محترمہ سوني نے جنسی تشدد کے معاملے میں کارروائی نہیں کئے جانے پر کل خود کشی کر لی تھی۔
نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے آج بتایا کہ سوني خودکشی کیس کی عدالتی تحقیقات کا حکم دیدیا گیاہے ۔ یہ ذمہ داری ڈی ایم (شمال) کو سونپی گئی ہے اور ان سے معاملے کی تحقیقات کی رپورٹ دینے کو کہا گیا ہے ۔
محترمہ سونی نے عام آدمی پارٹی کے ہی کارکن پر الزام لگایا تھا اور پولیس میں شکایت بھی درج کرائی تھی۔ اس معاملے پر بھارتی جنتا پارٹی کے کارکنوں نے گزشتہ ماہ چھ جون کو نریلا میں دھرنا مظاہرہ بھی کیا تھا۔