کرکٹ کی تاریخ میں ایک سے بڑھ کر ایک بلے باز آئے ہیں اور انھوں نے اپنی بیٹنگ کا لوہا منوایا ہے۔ سر گیری سوبرز سے لے کر ویراٹ کوہلی تک ایک لمبی لائن ہے جن کو گیند کرانے سے پہلے بولر ایک مرتبہ سوچتے ضرور ہوں گے۔ لیکن تاریخ میں ایسے بھی بلے باز آئے جنھوں نے کریز پر آتے ہی بلے کو گھمانا شروع کیا اور گیند زمین پر آنے کو ترستی تھی۔ایسے بلے بازوں کی ایک لمبی فہرست ہے لیکن شاہد شاہد آفریدی اور کرس گیل ان میں سرِ فہرست ہیں۔ حال ہی میں بنگلہ دیش میں کرس گیل نے ایک مرتبہ پھر بتایا کہ ابھی ان کی بڑی کرکٹ باقی ہے۔