ترونیل چیلی:تمل ناڈو میں الان گلم کے نزدیک ایک وین اور ٹرک کے درمیان ہوئی ٹکر میں آج چھ لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔پولیس نے بتایا کہ ویلالانکلم گاؤں کے نزدیک ہوئے اس حادثے میں ہلاک شدہ تمام افراد وین سوار تھے ۔
یہ سبھی توتی کورین ضلع کے رہنے والے تھے اور کورتلم نہر سے واپس اپنے گھر جارہے تھے ۔ٹرک توتی کورین سے کیرالہ جارہا تھا۔ابتدائی جانچ سے پتہ چلا ہے کہ وین کا ڈرائیور شراب پی کر گاڑی چلارہا تھا،جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ۔تمام لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے پلیم کوٹئی کے سرکاری میڈیکل کالج میں بھیج دی گئی ہیں۔ سیتا پارپنالور پولیس تھانے میں