علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بانی معمارِ قوم سرسید احمد خاں کے 199ویں یومِ پیدائش پر آج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں جشن کا ماحول ہے۔ صبح بعد نمازِ فجر جامع مسجد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ، جہاں طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی انتظامیہ نے شرکت کی۔ بعد ازاں سرسید احمد خاں کے مزار پر گلہائے عقیدت پیش کئے گئے۔ معمار قوم سیر سید احمد خاں کے کا یومِ پیدائش ہر سال ہی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔
سرسید احمد خاں کے مزارپر گلہائے عقیدت پیش کرنے کے بعد وائس چانسلر ضمیرا لدین شاہ نے کہا کہ سرسید احمد خاں کا مشن کسی مخصوص جگہ کے مسلمانوں کو تعلیم یافتہ بنانا نہیں تھا بلکہ وہ ملک بھر کے مسلمانوں کی تعلیم کیلئے فکر مند تھے۔ ہم سر سید احمد خاں کے مشن کو آگے بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال ہم سرسید احمد خاں کا 200 سالہ جشن منائیں گے، جس کی تیاریاں ابھی سے شروع کی جا چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سر سید احمد خاں کی دو سسو صد سالہ کی خوشی میں پورے سال مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔ پرو وائس چانسلر سید احمد علی نے بھی سرسید احمد خاں کے مشن کو تقویت دینے کی بات کہتے ہوئے علیگ برادری کو یومِ سرسید احمد خاں کی مبارکباد پیش کی۔