پیرس۔ پیرس میں انتخابات سے قبل فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں صدارتی انتخابات سے ایک روز قبل ہونے والی فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار کی موت جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے ۔
اس حملے کی ذمہ داری داعش نے لی ہے۔ صدرفرانسوآ اولاندے نے کہا کہ انہیں یقین ہے چیمس ایلیسیس بلیوارڈ میں ہونے والی فائرنگ ایک دہشت گردانہ واقعہ تھا جس میں حملہ آور نے پولیس کو گولی مار کر قتل کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس واقعہ میں دو حملہ آور بھی شامل تھے جن میں سے ایک کو مار دیاگیا ہے۔
پولیس مشرقی پیرس میں مہلوک حملہ آور کے گھر کا پتہ لگا رہی ہے اور دوسرے حملہ آور کو تلاش کررہی ہے ۔ وزارت داخلہ کے ترجمان پیئرے ہنری برینڈیٹ نے کہا کہ اس فائرنگ میں اس کے علاوہ کوئی اور شامل نہیں ہے، اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے۔