شیخ عیسیٰ قاسم کا عدالتی ٹرائل آل خلیفہ کی تباہی کا باعث بنے گا

ayatullahبین الاقوامی مسائل کی ماہر نے پرامن مظاہروں کی جانب بحرینی عوام کو حرکت دینے کی غرض سےشیخ عیسی قاسم کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے عدالتی ٹرائل کی صورت میں حکومت آل خلیفہ تباہ وبرباد ہوجائے گی۔

نگارسےگفتگو کے دوران بحرین میں شیخ عیسیٰ قاسم کےعدالتی ٹرائل کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ بحرینی عوام پرآمریت اوراستبداد کی وجہ سے حکومت آل خلیفہ اس وقت عالمی افکارمیں

منفورترین حکومت ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ گزشتہ چند سالوں کے دوران اس حکومت کے اقدامات بحرینی عوام کے اعتراضات کو خاموش کرنے میں موثرواقع نہیں ہوسکے ہیں کیونکہ وہ اپنےحق پرمبنی حقوق کے درپےہیں اوربحرینی عوام کا ایک اصلی حق اپنی قسمت کا خود فیصلہ کرنا ہے۔ لہذا حکومت آل خلیفہ کو اس حقیقت پرتوجہ دینی چاہیےاگرچہ یہ چیز اس کےخلاف ہوگی۔

الہیان نےاس مطلب کہ جب تک بحرینی عوام بالخصوص شیعوں کےحقوق کو تسلیم نہیں کیا جاتا اس وقت تک یہ استبداد باقی رہےگا،کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہا ہے کہ بحرینی عوام کے روحانی لیڈرکا بھی اسی وجہ سے ٹرائل کیا جارہا ہے اورلوگ اس مسئلے پرخاموش نہیں رہیں گے اوریہ اقدام آل خلیفہ کی تباہی کا باعث بنے گا۔
انہوں نے آخرمیں کہا ہےکہ قائد انقلاب اسلامی کے فرمان کےمطابق شیخ عیسیٰ قاسم نے ابھی تک لوگوں کو پرامن مظاہروں کی رغبت دلائی تھی اوراگران کے لیےکوئی مشکل پیش آئی تو بحرینی شیعوں کے اقدامات میں مزید شدت آجائےگی اوریہی چیز حکومت آل خلیفہ کی تباہی کا باعث بنے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *