چنئی۔ ششی کلا تمل ناڈو کی وزیر اعلی بنیں گی۔ تمل ناڈو میں وزیر اعلی کا چہرہ بدل سکتا ہے۔ سابق وزیر اعلی جے للیتا کے انتقال کے بعد اے آئی اے ڈی ایم کے کی جنرل سکریٹری وی کے ششی کلا نے پارٹی کے زیادہ تر اختیارات اپنے ہاتھ میں لے لیے۔ اس کے بعد یہ طے ہوا ہے کہ انہیں ہی ریاست کا نیا وزیر اعلی بنایا جائے گا۔
نیوز 18 کے ذرائع کے حوالے سے خبر مل رہی ہے کہ تمل ناڈو میں وزیر اعلی او پنيرسیلوم کی جگہ پر اب نئی وزیر اعلی ششی کلا کو بنایا جائے گا۔
اس کا سرکاری اعلان 8 یا 9 فروری کو ہوگا ۔ خبر آ رہی ہے کہ اس سلسلے میں آخری فیصلہ کل اتوار کو پارٹی اراکین اسمبلی کے اجلاس میں لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق، ریاست کے تین سینئر بیوروکریٹس سے جمعہ کو استعفی دینے کے لیے کہا گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ جن لوگوں سے استعفی مانگا گیا ہے ان میں ریاستی حکومت کی اہم مشیر شیلا بالا کرشنن بھی ہیں۔ انہیں جے للیتا کا سب سے قابل اعتماد ساتھی بتایا جاتا ہے۔