مہوبا:اترپردیش میں مہوبا کینٹ علاقہ میں آج سانپ کے کاٹنے کا شکار دو بہنوں میں سے ایک کی موت ہوگئی دوسری کی حالت میں تشویناک ہے ۔
پولیس نے بتایا ہے کہ علاقہ میں رہنے والے بلواہیروار کی بیٹی رشمی (۶) اور سبھانی گھر کے باہر کھیل رہی تھی ۔ اس دوران ایک سانپ نے دونوں کو ڈس لیا دونوں لڑکیوں کو علاج کے لئے پنواڑی کے طبّی مرکز لایاگیا جہاں علاج کے دوران رشمی کی موت ہوگئی۔ سبھانی کو سنگین حالت میں جھانسی میڈیکل کالج ریفر کیاگیا ہے ۔