سعودی عرب نے حالیہ دنوں کے دوران یمن کے رہائشی علاقوں پر اپنے حملوں میں شدت پیدا کر دی ہے۔
یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران ستّر سے زیادہ مرتبہ یمن کے دارالحکومت صنعا سمیت متعدد صوبوں پر بمباری کی۔
جمعرات کے دن یمن کے شمال میں واقع صوبہ صعدہ میں جارح سعودی لڑاکا طیاروں نے چند بار سحار شہر کے زرعی ادارے کی عمارت پر بمباری کی ۔
صعدہ شہر کے یمنی شہریوں کی زرعی زمینوں پر سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کی بمباری میں دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
یمن کے جنوبی صوبے بھی سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کی بمباری سے محفوظ نہیں رہے۔