حکام مردو خواتین کے یکساں ٹریفک کوڈ کی تیاری کررہے ہیں تاکہ ٹریفک کے نظام میں کسی قسم کا خلل پیدا نہ ہو۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ خواتین کی کاروں کو الگ سے خاص پلیٹ نمبر الاٹ نہیں کئے جائیں گے بلکہ ٹریفک کے قانون کے آرٹیکل سات کے تحت مردو زن کی گاڑیوں پر ایک ہی طرح کی نمبر پلیٹیں لگائی جائیں گی۔
خیال رہے کہ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے 26 ستمبر 2017ء کو ایک شاہی فرمان میں ملک میں خواتین کوڈرائیونگ کی اجازت دینے کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو اس کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کی تھی۔