جمناسٹک والٹ مقابلہ میں چوتھا مقام حاصل کیا
ریو ڈجنیرو۔ جمناسٹک والٹ میں پہلے اولمپک اور پھر والٹ مقابلہ کے فائنل مقابلہ میں جگہ بنانے والی ہندوستان کی جمناسٹ دیپا کرماکر کانسے کا تمغہ حاصلکرنے سے چوک گئیں۔ خاتون جمناسٹک میں پہلی بار ہندوستان کی نمائندگی کرنے والی کرماکر بہت معمولی فاصلہ سے چوتھے نمبر پر ائیں۔ اس مقابلہ کا طلائی تمغہ امریکہ کی سمونے بائلس نے حاصل کیا جبکہ چاندی کا تمغہ روس اور کانسے کا تمغہ سوٹزر لینڈ کی جمناسٹ نے ھاصل کیا۔ دیپا بھلے ہی کوئی تمغہ حاصلنہیں کر سکیں لیکن انہوں نے اپنی بہترین کارکردگی سے کروڑوں کھیل شائقین کے دل میں جگہ ضرور بنا لی۔
دوسری جانب ریو اولمپک میں ہندوستان کا تمغہ حاصل کرنے کا سلسلہ اج بھی شروع نہ ہو سکا۔ دیپاکرماکر سے امید تھی لیکن وہ خوش قسمت نہ رہیں۔ دوسری طرف سائنا اور بوپنا کی جوڑی بھی اپنے ملک کے دامن میں کانسے کا تمغہ نہ دال سکیں۔باکسر منوج بھی اپنا مقابلہ ہار کر اولمپک سے باہر ہو گئے۔ سائنا نہوال بھی بیڈمنٹن سنگلس میں اپنا میچ ہار کر باہر ہو گئیں۔ اب سندھو اور شریکانت پر تمغہ حاصلکرنے کا دار و مدار ہے۔ دونوں نے اپنے اپنے میچ جیت کر پری کوارٹر میں جگہ بنائی ہے۔