پچاس روپے میں ایک جی بی ڈیٹا، جانیے اور کیا کیا
ممبئی۔ موبائل کی کنیکٹوٹی اور انٹرنیٹ کی سست اسپیڈ سے پریشان صارفین جس اعلان کی امید لگائے بیٹھے تھے آج ان کا انتظار ختم ہو رہا ہے۔ آج ریلائنس کا سالانہ عام اجلاس (اے جی ایم) ہو رہا ہے، جس سے ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی خطاب کر رہے ہیں۔
ریلائنس کے سالانہ عام اجلاس میں ریلائنس جیو سے منسلک بڑا اعلان ہو رہا ہے۔ ریلائنس جیو ایک ایسی سروس ہے، جسے ہندوستان میں ڈیجیٹل انقلاب سمجھا جا رہا ہے۔ ریلائنس جیو سے موبائل کو 4 جی ڈیٹا سروس ملے گی، جس سے سست انٹرنیٹ اور اس سے منسلک ہر مسئلہ ختم ہو جائے گا۔ ریلائنس انڈسٹریز کا سالانہ عام اجلاس ممبئی میں جاری ہے ۔ اس اجلاس میں جیو سروس شروع کرنے کے بعد کمپنی کے چیئرمین مکیش امبانی نے کہا کہ اس کا فائدہ سب کو پہنچنا چاہئے ۔ اس کی مدد سے ہم وزیر اعظم نریندر مودی کے ڈیجیٹل انڈیا کے خواب کو شرمندہ تعبیر کریں گے ۔ ساتھ ہی ساتح جیو ڈیجیٹل عام لوگوں کی زندگی میں ایک نیا انقلاب پربا کرے گا ۔
مکیش امبانی نے کہا کہ اطلاع ملنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہئے ۔ مجھے امید ہے کہ یہ ہندوستانیوں کی زندگی بدل دے گا ۔ اس کے بعد تصویر مکمل طور پر بدل جائے گی ۔ ہم دنیا میں سب سے سستا ڈاٹا اپنے صارفین کو دیں گے ۔ ریلائنس انڈسٹریز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جیو فور جی کی کمرشیل لانچنگ سے پہلے بنیادی طور پر تین چیزوں پر کام کیا جا رہا ہے ۔ پہلا تو مختلف کمپنیوں کے ہینڈ سیٹ کے نیٹ ورک کا جائزہ ، اندرونی عمل کو پٹری پر لانا اور دیگر سروس فراہم کرنے والے کے ساتھ انٹرکنیکشن کے مسئلے کوحل کرنا ہے ۔