نئی دہلی۔ کانگریس نے اتر پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے صدر کیشو پرساد موریہ اور بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی کی الیکشن کمیشن سے شکایت کی ہے۔
پارٹی نے یہاں بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے اور اس کی شکایت چیف الیکشن کمشنر سے کی گئی ہے۔
پارٹی نے اپنی شکایت میں کہا کہ مسٹر موریہ نے 24 جنوری کو کہا تھا کہ اتر پردیش میں بی جے پی کی حکومت بنتی ہے تو ایودھیا میں خوبصورت رام مندر کی تعمیر کی جائے گی۔
پارٹی نے کہا کہ یہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے اور ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے۔ پارٹی نے مسٹر موریہ کے بیان کی تعریف کرنے کے لئے مسٹر سوامی کے خلاف بھی شکایت درج کرائی ہے۔
پارٹی کا کہنا ہے کہ بی جے پی ممبر پارلیمنٹ نے مسٹر موریہ کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے ۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ مندر کی تعمیر کی بات 1991 سے کی جا رہی ہے اور اب وہاں مندر بننا چاہئے۔