کانگریس کے نائب صدر سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان مشہور اسلامی تعلیم ادارہ دارالعلوم دیوبند پہنچے اور ادارے کے مہتمم مفتی ابو قاسم نعمانی سے گیسٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس دوران ادارے کے نائب مہتمم مولانا عبدالخالق مدراسی اور دیگر اہم علماء بھی موجود تھے۔ دارالعلوم کے ترجمان کے مطابق راہل گاندھی اور مہتمم کی ملاقات غیر سیاسی رہی۔
تاہم ادارے کے طالب علموں میں راہل کو لے کر انتہائی جوش و خروش نظر آیا۔ مسٹر گاندھی نے بھی گرم جوشی کے ساتھ ان کے سلام کا جواب دیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل راہل گاندھی 2007 میں اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے دوران دیوبند دارالعلوم میں آئے تھے۔ انہوں نے ادارے کے اس وقت کے مہتمم مولانا مرغوب الرحمان سے ملاقات کی تھی۔