بتا دیا کرناٹک کی بیٹی
نئی دہلی۔ ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر کی زبان پھسلنے اور بھولنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر کو ملک کی چیمپئن بیٹیوں کا نام بھی یاد نہیں رہتا۔ پہلوان ساکشی ملک کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کھٹر نے اسٹیج پر پوچھا کرناٹک کی لڑکی کا پورا نام کیا ہے؟ وہ پی وی سندھو کا ذکر کرنا چاہ رہے تھے۔
دراصل، ریو اولمپکس میں ہندوستان کا نام روشن کرنے والی پہلوان ساکشی ملک کے ملک پہنچنے پر بہادر گڑھ میں ان کے اعزاز میں ایک خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا، جہاں وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے ساکشی کی عزت افزائی کی۔
اس پروگرام میں سی ایم کھٹر نے ریو میں ملک کے لئے تمغہ جیتنے والی بیٹیوں کی جم کر تعریف کی، لیکن وہ ملک کی شٹلر پی وی سندھو کا نام اور وہ کہاں سے تعلق رکھتی ہیں اس کے بارے میں بھول گئے۔ انہوں نے اسٹیج پر خطاب کرتے ہوئے حیدرآباد کی رہنے والی پی وی کو کرناٹک کی بیٹی بتا دیا۔