قائد تحریک آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت سلب کرنے کے خلاف
بحرین کے مجاہد عالم دین اور عوامی تحریک کے قائد آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کے پاس دھرنا جاری ہے۔ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک بحرینی شہری نے تسنیم نیوز سے گفتگو میں کہا : ہر رات دھرنا دینے والے مومنین الاعتصام اسکوائر میں جمع ہوجاتے ہیں اور آل خلیفہ کے خلاف پرامن نعرے لگا کر آل خلیفہ کے ظلم و ستم کی مذمت کرتے ہیں۔ دھرنا دینے والوں میں کچھ قرآن کی تلاوت کرتے ہیں اور کچھ لوگ مقررین کی تقریر سنتے ہیں اور کچھ جوان دھرنا دینے والوں کی حفاظت پر مامور ہوتے ہیں۔
دھرنا دینے والے جوانوں کا کہنا ہے کہ شہادت کا دروازہ ان کے لئے کھلا ہے شہادت کا یہ جذبہ بچوں میں بھی دیکھنے کو ملتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ہر روز یہ مظاہرہ کا سلسلہ جاری ہے اور ہر روز دھرنا دینے والوں کے لئے مومنین کے گھروں سے کھانا پک کر آتا ہے۔ واضح رہے کہ بحرین کے عوام چودہ فروری دوہزار گیارہ سے آل خلیفہ کے ظلم وستم کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ آل خلیفہ کی ظالم حکومت نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم پر منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی حمایت کے الزامات لگا کر ان کی شہریت سلب کرلی ہے۔